اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو وزیراعظم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایاجس پرصادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھیج کر ایوان کا وقار بلند کیا،وزیراعظم کا پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں کردار لائق تحسین ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اُمید ہے ایوان کی کارروائی کو افہام تفہیم کے ساتھ چلایا جا ئے گا۔ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی اور قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔