سندھ بھر میں یکم ربیع الاول سے 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ 

کراچی: سندھ بھر میں یکم  ربیع الاول سے 20 ربیع الاوّل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہو گی۔