اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سربنی یاس فورم کے9 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملیں گے، شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے کے دوران اماراتی حکام سے ملاقات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی دورے کے دوران ملاقاتوں میں مختلف امور پر بات چیت کریں گے اورخطے کی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے کے بعد پاکستان آئیں گے اور دورے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔