خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر قرار دے دیا

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ان کو ہٹلر قرار دے دیا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا کہ ہٹلر بھی ڈکٹیٹر تھا اور عمران نے اس کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان خود ہٹلر ہیں لیکن یوٹرن لے کر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں، وہ یوٹرن لینے کے بیان سے کیا تاثر دینا چاہتے ہیں۔