لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی یوٹرن لینے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں۔
لاہور میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مقامی شاپنگ مال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ میں نے زندگی کے کئی مواقع پر یو ٹرن لیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی مناسبت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کالم نویسوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا۔