مری:سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کی اہلیہ کو مسلح افراد کی جانب سے حبس بیجا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کے بیٹے کی جانب سے مری کے تھانہ تریٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ان کی والدہ کو فبضہ مافیا نے حبس بیجا میں رکھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میری والدہ اپنے پلاٹ پر چار دیواری بنوانے آئیں جس پر 4 مسلح افراد نے انہیں دھمکیاں دیں
مسلح افراد نے چار دیواری پر کام رکوایا اور والدہ کو حبس بیجا میں رکھنے کے بعد انہیں پلاٹ سے بھی نکال دیا۔جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے بیٹے افنان نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کے بیٹے کی درخواست موصول ہو چکی ہے، کارروائی کی جا رہی ہے۔