اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہورہا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں شماریات ڈویژن کی جانب سے مردم وخانہ شماری نتائج کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اس دورانوفاق اور صوبوں کے درمیان محصولات، پانی کی تقسیم کا جائزہ، صوبوں میں ترقیاتی پروگرامز اور وفاق کی جانب سے تعاون کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں مردم وخانہ شماری کے نتائج کی رپورٹ کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔