اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ،
چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آبادتبادلہ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھاجس کے بعد اب جے آئی ٹی نے5 والیمز پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے جس میں اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کاذمے دارقرار دےدیاگیاہے۔
رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آبادجان محمد کے تبادلے پربھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔
سربراہ جے آئی ٹی عرفان نعیم منگی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا ہے،ہم نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق کام مکمل کیا۔