اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نےاسٹیل ملزکے مرحوم ملازمین کے ورثا کو بقایاجات دینے کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے تقریباً ایک ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور یہ رقم ملازمین کے ورثا کو گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور دیگر بقایا جات کی مد میں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے درآمدہ کپاس بیماریوں سے پاک کرنے کا انتظام ایپٹما خود کرے گی۔