کرپشن کے علاج پر اپوزیشن کا چیخ پکار کرنا درست ہے ،محمودالرشید

ہم کرپشن کا علاج کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جو اربوں روپیہ ملک سے باہر پڑا ہے اس کوواپس لے کر آئیں گے ۔رہنما پی ٹی آئی

               
November 22, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور:صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ کرپشن کا علاج کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی چیخ و پکار کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اربوں کھربوں کی لوٹ مار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
میاںمحمود الرشید کا کناتھاکہ بلاول بھٹو زرداری کی باتیں اور مسلم لیگ ن کی قیادت جو باتیں کررہی ہے وہ سمجھ سے باہر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک عوامی لیڈر ہیں جو کسی ضیاءالحق یا ایوب خان کی معنوی اولاد نہیں ہیں اور نہ کسی کی پشت پر بیٹھ کر آئے ہیں ، عمران خان بیس برس کی سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹھیک چیخ وپکار کررہی ہے ، ہم کرپشن کا علاج کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جو اربوں روپیہ ملک سے باہر پڑا ہے اس کوواپس لے کر آئیں گے ۔