پشاور: صوبائی کابینہ نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق احتساب کمیشن کے خاتمے کے لیے مجوزہ بل منظوری کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی بھیجا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ احتساب کمیشن کے اثاثے اور اس کے ذمہ کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کے کنٹکریٹ ملازمین کو فارغ جب کہ ریگولر ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک یا سرپلس پول میں بھیجا جائے گا۔اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے ڈیٹا ریکارڈ سے متعلق ڈیجیٹیل پالیسی کی بھی منظوری دیدی ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 2014 میں خیبر پختونخوا میں آزادانہ تحقیقات کا ادارہ احتساب کمیشن کے نام سے قائم کیا تھا اور جنوری 2017 میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔