چینی قونصل خانے پر حملہ، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم
یہ حملہ پاک - چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے، اس کے پیچھے موجود عناصر اور محرکات کو فوری بے نقاب کیاجانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کے باہر حملے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے پیچھے موجود عناصر اور محرکات کو فوری بے نقاب کیاجانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ پاک-چین معاشی اور اسٹریٹیجک تعاون کے خلاف سازش ہے، لیکن اس طرح کے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے۔