ہنگو: کلایا بازار میں واقع مدرسے کے باہر دھماکے کے نتیجے میں جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 31ہوگئی جبکہ 31 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر31 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا جس میں زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔