بیجنگ: چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد حملہ پاک چین تعلقات اور سی پیک پر بالکل بھی اثرانداز نہیں ہوگا،پاکستان سے تعلق کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی اور پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔
اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے خلاف پاکستان پولیس اور آرمی کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی کی تعریف کی گئی جبکہ پولیس وآرمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔