جلدبازی میں ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوگاجوعوامی مفادمیں نہ ہو،اسدعمر

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے واضح کردیا کہ آئی ایم ایف سے ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانی جاسکتی ہیں جو ملکی مفاد میں ہوں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزير خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پر سیاست ملک کیلئے درست نہیں، ایوان کی کمیٹی میں ریکارڈ پر ہے کہ میں نے کبھی سی پیک پر متناز‏ع بات نہیں کی، ایوان کے تقدس کی بات کرنے والوں نے کبھی ایوان کو بڑے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر پر قابو پانا ہے، سود کی ادائیگی کے لیے قرضے لے رہے ہیں،آئی ایم ایف کی صرف وہ شرائط مانی جاسکتی ہیں جو ملکی مفاد میں ہوں، جلد بازی میں یا دباؤ میں آکر ایسا کوئی فیصلہ یا معاہدہ نہیں ہوگا جو عوامی مفاد میں نہ ہو۔