کراچی : چینی قونصل خانے پر حملے سے متعلق اہم انکشاف ہواہے ، ذرائع کا کہناہے کہ حملے میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر اسلم اچھو کا ہاتھ ہے ،وہ نئی دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلم اچھو بی ایل اے کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کا اہم ترین کمانڈر ہے جو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق بی ایل اے کمانڈر اسلم اچھو سبی کے قریب آپریشن میں زخمی ہوا تھا، ڈیڑھ سال پہلے ہونے والے آپریشن میں بی ایل اے کے کئی دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ اسلم اچھو زخمی حالت میں بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسلم اچھو وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں اور ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث ہے۔