ملک سےدہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھینکنےکیلئےپرعزم ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حملے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس ، رینجرز اوردیگر سکیورٹی اداروںنے پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیا ۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سکیورٹی اداروں کا ردعمل بہترین تھا ۔