کراچی:جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو 28 نومبر کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی 29 نومبر کو طلب کیا ہے۔