اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عارف عثمانی کو نیشنل بینک کا نیا صدر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔عارف عثمانی ایک نجی بینک کے سنیئر عہدیدار رہ چکے ہیں، وزارت خزانہ نے تین ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی جن میں سے عارف عثمانی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ رواں برس 31 اگست کو وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی اور ان کی جگہ طارق جمالی کو نیشنل بینک کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا۔