اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ایف آئی اے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو 28 نومبر کو دوبارہ سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے شاہد مسعود کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا تھا۔