لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں یکم دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی جب کہ 5 یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔