کراچی:سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت 100 دن 100 جھوٹ تک محدود ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 دنوں میں مہنگائی عروج پر پہنچا دی گئی ہے،پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔
انہوں نے وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر اودیا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور پختونخوا میں پولیس کوغلام بنادیا گیا ہے۔