لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا کہ پتہ نہیں کونسامشیر نوازشریف کوالٹے مشورے دے رہاہے،نوازشریف کے بیانات کے بعدلگتاہے ان کابچنامشکل ہوچکاہے۔
اطلاعات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ کسی کے بھی جیل جانے پرخوش نہیں ہوں،پہلے نوازشریف نے تقریرمیں ذرائع آمدن بتائے،اب راہ فراراختیارکررہے ہیں۔
اعتزاز احسن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں،تبدیلی لاناان کے بس کی بات نہیں۔عمران خان کا 100 روزہ پلان شورشرابہ تھا،یہ منصوبے وہاں بنائے جاتے ہیں جہاں صدارتی نظام لاگوہوتاہے۔