اسلام آباد: نیب نے نواز شریف کو اپنے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دیدی۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میںقومی احتساب بیورو (نیب )نے شہباز شریف کوگرفتار کر رکھا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست دی گئی تھی جس پر نیب نے ملاقات کی اجازت دے دی ہے، نیب اعلامیے کے مطابق نواز شریف کو شہباز شریف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے،نواز شریف کل اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔