بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکےاپنےمقصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتا،علی امین

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نےکہاکہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اقدامات کر رہا ہے لیکن بھارت کشمیر میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کو تعصب سے نکل کر امن کیلئے کشمیریوں کا حق خوداردیت تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔