وزیر اعظم نےثابت کیا ہےکہ پاکستان امن کاخواہاں ہے،فوادچوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور گوردوارا تک راہداری بنانے کے لیے 28 نومبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کرتارپور سرحد کے کھولے جانے کا عمل تاریخ ساز ہے یہ دیکھا جا سکتا ہے کون سی طاقت امن عمل سے مخلص نہیں اور تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا۔