اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاور تی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے غریب طبقے کے سماجی تحفظ کے فریم ورک کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت تعلیم و صحت ، غربت اور غدائی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسدعمر ، وفاقی وزیر خسرو بختیار ، عشرت حسین ، عبد الرزاق داؤد اور اقتصادی ماہرین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں حکومت کے 100روزہ پلان کا جائزہ لیا گیا جبکہ سو روزہ پلان میں اب تک معیشت بحالی کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا ۔
اس موقع پر ٹیکس اصلاحات، معیشت بحالی ، روز گار کے مواقع سے متعلق بریفنگ دی گئی اور وزیرراعظم کی معیشت بحالی کی درمیانی مدت کی پالیسی سفارشات اور غریب طبقے کے سماجی تحفظ کیلئے فریم ورک کی منظوری دی گئی جس کے مطابق تعلیم وصحت، غربت اور غذائی قلت پر قابوپانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیم، صحت اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنےکے لیے جامع فریم ورک کے ساتھ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت عالمی بینک سے 42 ملین ڈالر قرض لینے کی منظوری بھی دی گئی، قرض لینے کی تجویز گزشتہ حکومت نے عالمی بینک کو بجھوائی تھی۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔