کراچی : ملکی تاریخ میں آج کا وزیراعظم سب سے ایماندار ہے، عمران خان اب وزیراعظم ہیں وہ اب لوگوں کے کام کریں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اگربہترکام کرتی تو فلاحی ادارے وجود میں نہ آتے ،سود سے پاک معاشرہ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ان کا کہناتھا کہ جب ادارہ ایماندارہوتوعوام بھرپورتعاون کرتے ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ عمران خان کراچی سمیت پاکستان بھرمیں شیلٹر ہوم بنائیں گے،عمران خان پچاس لاکھ گھر اورکروڑوں لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے،گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اب 6 لاکھ غریب افراد کو ہیلتھ کارڈدے گی۔