کےپی کےمیں4ارب کی گندم پر13ارب سےزائدسودکاانکشاف،وزیراعلیٰ کانوٹس

پشاور: خیبرپختونخوا میں 4 ارب کی گندم پر13 ارب سے زائد سود کے انکشاف ہوا ہے جس کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کا نوٹس لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کو فراہم کی گئی 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گندم پر13 ارب سے زائد سود کاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے 4 ارب 29 کروڑ کی گندم منگوائی تھی جس پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کے پی حکومت سے 2004 ،2007 اور 2009 کے درمیان خریدی گئی گندم پر 13 ارب 21کروڑ روپے سے زیادہ کے سود کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ ٹی سی پی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر رقم فوری ادا نہ کی گئی تو سود کی رقم بڑھ سکتی ہے۔