سکھر : امیر جماعت اسلامی مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر میرا بس چلے تو تحریک انصاف کی حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں۔
سکھر میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں لیڈر وہی ہوتا ہے جو یوٹرن لیتا ہے، کٹھ پتلی کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہےاگر میرا بس چلے ایک دن بھی اس حکومت کو چلنے نہیں دوں۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں جمہوریت، آج ایک نام رہ گیا ہے اور موجودہ حکمران کسی بھی طور پر قوم کے نمائندے نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اقتصادی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا غلام بن چکا ہے لیکن ہم پاکستان کو امریکا اور مغرب کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔