وزیراعلیٰ اورفیصل واوڈاکی ملاقات میں کئی تجاویزپراتفاق کیاگیا،سعیدغنی

کراچی : سندھ کے وزیربلدیات سعیدغنی نے کہا کہ کراچی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل اس کے فور منصوبے میں صوبائی حکومت کو توقع ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے نصف اخراجات کروانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
اطلاعات کے مطابق سندھ کے وزیربلدیات سعیدغنی نے فیصل واوڈا کی مرادعلی شاہ سے ملاقات کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایاکہ دونوں عہدیداران کے درمیان کے فور منصوبے پر بات چیت ہوئی جبکہ کئی تجاویز پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل اس کے فور منصوبے میں صوبائی حکومت کو توقع ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے نصف اخراجات کروانے میں کامیاب ہوجائے گی۔صوبائی وزیربلدیات نے کراچی سے غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خاتمے کی یقین دہانی بھی کرائی۔