اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لامحدود وسائل موجود ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےہمارے خطے کی تاریخ سیاحت سے بھری پڑی ہے،پاکستان کے پاس ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کی بے پناہ طاقت ہے، یہ ہمارا عہد ہے اور ہم اسے پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔