سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کارہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

کراچی : رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےکارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کردیےہیں۔
اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کاروباری حضرات سمیت نجی اسکولوں کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رہائشی علاقے میں کاروبار کرنا یا جگہ کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنا جرم ہے۔
رہائشی مقصد کیلئے لی گئی لیز پر کمرشل استعمال نہیں ہوسکتا،نوٹس میں کہاگیاہے جو اسکول رہائشی علاقے میں قائم ہیں وہ فوری بند کردیں،بصورت دیگر اسکول کو بند کردیا جائے گا اور زائد منزلہ عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شہر بھر میں رہائشی علاقوں میں 5 ہزار سے زائد اسکول قائم ہیں۔