عمران خان کابینہ کےاجلاس بلاکرکوئی نئی بات نہیں کی،احسن اقبال

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کے اجلاس بلاکر کوئی نئی بات نہیں کی کیوں کہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں بھی وفاقی کابینہ کے دس گیارہ اجلاس ہوئے تھے ۔
احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑی اور تمام وسائل بجٹ سے فراہم کئے ، ساڑھے سترہ سو کلومیٹر طویل موٹر ویز بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی بنیاد بھی ہم نے رکھی تھی کہ پارلیمنٹ کی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کیا جائے اور پی ٹی وی پارلیمنٹ کی بنیادبھی ہم نے ہی رکھی تھی ۔