جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کاحلف اٹھالیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزراء، ہائی کورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران کی شرکت کی۔ نئے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک چیف جسٹس رہیں گے۔
جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں پرموٹ نہ ہوئے تو 12 دسمبر 2023 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے 17 جون 2014 کو بحیثیت جج ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔