اسلام آباد: سابق وزیراعظم کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل ہوگئی جس کے بعد احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سوالنامہ نواز شریف کو دینے کا فیصلہ سنادیا۔
جج ارشد ملک کی سربراہی میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نامزد ملزم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے تفتیشی افسر پر جرح کی۔
نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو تحریری سوالنامہ فراہم نہ کرنے اور پہلے دفاع کو حتمی دلائل دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے نیب کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں شواہد کی تکمیل کا بیان دینے کے لیے کل کی تاریخ مقرر کردی اور سابق وزیراعظم کو 62 سوالات دے دیے گئے۔