ہم ایک ملک کی حیثیت سےفیصلےکرسکتےہیں،وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کا معاشی بحران حل کرلیا ہے، ہر صورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ اب ہم ایک آزاد ملک کی حیثیت سے فیصلے کرسکتے ہیں، اب ہرصورت آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے ، حکومت نے اس سال کا بحران حل کرلیاہے ، دوست ممالک سے بات کرنے سے کامیابی حاصل ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زر مبادلہ کم ہے جس کے ذخائر کو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری پالیسی سے اسٹیٹ بینک اور دیگر ادارے خود مختار ہونگے ، معیشت بہتر کرنے کیلئے خسارہ ختم کرنے کی ضرورت ہے ، خسارے کوپورا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔