حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق حکومت میں پیٹرول پر15فیصد ٹیکس تھا، ہماری حکومت آئی تو اگست کے آخر میں قیمتیں کم ہوئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پرٹیکس کم کرکےبوجھ کم کیاجارہاہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرماہ ردوبدل ہوتاہے، نظر آرہا ہے آگے بہتری ہوگی، ٹیکس میں ردوبدل کررہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے یکم دسمبر سے پیٹرول میں 2روپے پیٹرول ، ڈیزل میں دوروپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سیلز ٹیکس8فیصد کردیاہے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3روپےکمی کررہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کون کرتاہے، روپےکی قدرمیں کمی،کیوں کمی ہورہی ہے، سینٹرل بینک کےپاس روپےکی قدرمیں کمی کااختیارہے، سینٹرل بینک ایسا کر کیوں رہاہے،بنیادی وجہ کیاہے۔
امریکی ڈالر کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر139روپےپرٹریڈ کررہاہے، بیرونی قرضےاضافے کےبعد95ارب ڈالرتک پہنچ گئےہیں، ڈالرکی طلب زیادہ ہےاورسپلائی کم ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ریاست اپنے وسائل استعمال کرکے ڈالر فراہم کرتی رہی،ایساکب تک ہوگا، ڈالرکی طلب زیادہ سپلائی کم ہے، قرضوں میں10ارب ڈالراضافےکےباوجودزرمبادلہ ذخائرکم ہوتےرہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نےروپےکی قدرکومصنوعی طورپرمستحکم رکھا، وزیراعظم کی گزشتہ روزکی تقریرمیں ایکسپورٹ پرزوردیاگیا، گزشتہ4سال میں ایکسپورٹ انڈسٹریزبندہوگئیں، فیصل آباد کے مزدوربیروزگارہو گئے، فیکٹریاں بک گئیں۔
انھوں نے مزید کہا گزشتہ حکومتی اقدامات سےمقامی پیداواری صلاحیت نہ بڑھ سکی اور پالیسیوں کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ، افغانستان سمیت 2سےتین ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں، بنگلادیش پاکستان سے بہت آگے نکل چکا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کیلئےجامعہ پالیسی مرتب کرنی ہوگی، ٹیکس ریفنڈزکی واپسی کیلئےتیزی لےکرآنی ہیں، گزشتہ ماہ آٹھ ارب روپے کے ریفنڈزجاری کئےگئے۔