غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن گرفتار

ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو ایف آئی اے نے خیبرپختون خوا کے علاقے تربیلا میں اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے کےمطابق ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں، ملزم کےغیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے۔
ایف آئی اے نے ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کرلیے ہیں۔
حکام کےمطابق گرفتاری کے وقت بھی ملزم کے موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں،ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔