انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی اور حکومت نے تاریخ میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تنخواہ دار طبقےکو گوشوارے دیر سے جمع کرانے پر جرمانہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کو گوشوارے لیٹ جمع کرانے پر آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔