وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان سے سخت سوالات اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ بریکنگ نیوز میں ہیں، تاہم وہ اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دیں گی۔
ٹوکیو میں فنڈریزنگ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے، والد پر بھی الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا رشوت لینا تو دور کبھی دی بھی نہیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی غلط طریقےسے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی، عمران خان نے ہمیشہ پیسا جمع کرنے کی مخالفت کی ہے، صرف ضرورت کے لیے پیسا کمانے پر زور دیا۔