وزیراعظم عمران خان نے مرغیوں اور انڈوں کے ذریعے معیشت کی بہتری کی اپنی تجویز پر تنقید کے جواب میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں، لیکن جب ولایتی یہی بات کریں تو وہ شاندار کہلاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غریب عوام کو مرغی کے فارم بناکر غربت ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔