پنسلوانیا :کسی کو قتل کرنے کے لیے کون کون سے آلے استعمال ہو سکتے ہیں۔ یقیناً آپ کے ذہن میں ان آلات کی ایک لمبی فہرست آگئی ہو گی۔ اس فہرست میں ایک اور آلے کو بھی شامل کر لیجیے۔ وزن، جی ہاں کوئی اپنے وزن کو بھی کسی دوسرے کو قتل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔امریکی ریاست پنسلوانیا میں وزنی خاتون ونڈی تھامس نے اپنے سے نصف وزن کے دوست کو دبا کر اس کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ سو کلوگرام وزنی ونڈی تھامس کا اپنے دوست سے جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے کے وقت خاتون نشے میں تھی، خاتون نے پہلے چھری اور میز کے پائے سے دوست کو زخمی کیا اور پھر اپنے دوست کے منہ پر لیٹ کر دوست کا دم گھوٹ کر اس کو جان سے ہی مار ڈالا۔فربہ خاتون کے دوست کینو بٹلر کا وزن صرف 54 کلو گرام تھا یعنی خاتون کے وزن سے تقریباً آدھا۔پولیس کی جانب سے قتل کو تیسرے درجے کا قتل قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، خاتون کو 18 سے 36 سال سزا کا امکان ہے۔خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، جھگڑے کے دوران ونڈی خود کو سنبھال نا سکیں اور کینو بٹلر پر گر گئیں، دم گھٹنے کی وجہ سے کینو کی موت واقع ہو گئی۔ونڈی بٹلر کا کہنا ہے کہ انہیں جب ہوش آیا تو اندازہ ہوا کہ ان سے کیا سرزد ہو گیا، انہوں نے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔شاید حوالات میں ان خاتون کو اپنا وزن کم کرنے کا موقع ملے۔