4ارب ڈالر کے خالص سونے اور پلاٹینیم سے بنی دنیا کی مہنگی ترین کشتی

لندن:یوں تو دنیا میں بیش قیمت اشیاء کی کمی نہیں تاہم حال ہی میں دنیا کی مہنگی ترین کشتی بھی منظرعام پر آئی ہے، جس کی تیاری پر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
برطانوی ڈیزائنر اسٹیورٹ ہیوگیز کی ڈیزائن کردہ کشتی ہسٹری سپریم تین سال میں تیار ہوئی ہے جس کا بیرونی حصہ خالص سونے اور پلاٹینیم سے بنایا گیا ہے۔


اس کشتی میں ڈائننگ ہال، بیڈ روم، واش روم، شہاب ثاقب کے پتھر سے بنی دیوار اور ڈائنوسار کی باقیات بھی موجود ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ کشتی میں موجود فرنیچر، 18 ہیروں سے مزین بوتل، لگژری کراکری یہاں تک کے ایک ایک شے خوبصورتی اور قیمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
ایک لاکھ کلو گرام وزنی اس کشتی کو دنیا کی سب سے مہنگی کشتی قرار دیا گیا ہے۔