اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی بات کی، دنیا مان گئی ہےکہ افغان مسئلےکاحل فوجی مہم جوئی میں نہیں، امریکی صدرنے پاکستانی وزیراعظم سے امن عمل میں مدد کی درخواست کی۔
ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کےجواب میں وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات کے عمل میں مدد دینے کی بات کی۔
ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کی جانب سے قطر میں طالبان سے بات چیت خوش آئند پیش رفت ہے، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔