چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد : ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کےخلاف کارروائی اور ایسےاکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ،ان کے نام پر ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے، ایف آئی اےاورپی ٹی اے کو ایسے اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں جبکہ چیف جسٹس کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔