بحریہ ٹاؤن کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے سبب کراچی سپر ہائی وے پر احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جب کہ کراچی کا اندرون سندھ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
احتجاج کے باعث سپرہائی وے کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک 3 گھنٹے سے زائد سے بند ہے جبکہ مظاہرین نے سپرہائی وے پر کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والا لنک روڈ بھی بند کردیا ہے۔
ملازمین کا موقف ہے کہ ان کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب
احتجاج میں شہری، بلڈرز، ٹھیکیدار اور ملازمین بھی شریک ہیں۔
ملازمین کا موقف ہے کہ انہیں تنخواہیں نہیں مل رہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔
مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار سے معاملہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔