ملک کی ترقی میں بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بد عنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ میری ساری زندگی کوشش رہی کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے میں استحصال کم بدعنوانی زیادہ تھی، ایک وقت تھا لوگوں میں آگاہی نہیں تھی کہ کرپشن کا سیاست میں کیا نقصان ہے۔