سپریم کورٹ نےکراچی میں 6 منزل سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیتے ہوئےشہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کراچی میں 6منزلوں سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے 6منزل سے زائد تعمیرات پر پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لے لیا اور شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق تعمیر کرسکتے ہیں۔
خیال رہے سپریم کورٹ نے6 ماہ پہلے 6 سے زائد منزل والی عمارتوں پرپابندی لگائی تھی، جس کے بعد 6 منزل سے زائد عمارت پر پابندی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔