کراچی کے علاقےغریب آباد میں سرکلر ریلوے کی اراضی اور ٹریک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا، تجاوزات ہٹانے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق ریلوےکی 580 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، جسے واگزار کرانا ہے۔
کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک 20 سے زائد اسٹیشنز پر مشتمل اور 43 کلومیٹر طویل ہے، جس کے اطراف 5 ہزار سے زائد مکانات تعمیر ہیں۔
سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف میں مکانات اور بلندوبالا عمارتیں بھی موجود ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پاس متعلقہ اداروں کے اجازت نامے اور لیز کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب سپرہائی ایم نائن پر قائم تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی تعمیرات، بل بورڈز اور سائن بورڈز سمیت دیگر تجاوزات ختم کردی گئیں۔